گلبدین حکمت یار نے طالبان حکومت کی حمایت کر دی

کابل (آن لائن)افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمتیار نے طالبان حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گلبدین حکمتیار نے یہ اعلان طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی سے ملاقات کے بعد کیا۔ 80 کی دہائی میں روس کے خلاف بھرپور جنگ کرنے والے مقتول رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے پنج شیر وادی میں اپنے گڑھ سے طالبان کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا۔سویت یونین سے جنگ میں ہیرو قرار دیے جانے والے سابق افغان کمانڈر

احمد شاہ مسعود کے 32 سالہ بیٹے احمد مسعود نے طالبان کے خلافمسلح مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج کے افسران اور اہلکار بشمول ایلیٹ اسپیشل فورسز یونٹس کے اہلکار بھی ہمارے ساتھ ہیں۔احمد مسعود نے کہا کہ ہمارے پاس جدید اسلحہ بھی ہے جو افغان فوج کے اہلکار اپنے ساتھ لائے ہیں جبکہ والد کے زمانے کے سنبھال کر رکھے ہوئے گولہ بارود اور اسلحے کے ذخائر بھی موجود ہیں۔ ہمیں معلوم تھا ایک دن ایسا ضرور ا?ئے گا جب کہ یہ اسلحہ و بارود دوبارہ استعمال کرنا پڑیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button