بھارتی صحافی کو کشمیری بچوں کے سامنے پاکستان کیخلاف بات کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورنے بھارتی صحافی کی کشمیری بچوں سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کردی۔ویڈیو میں کشمیری بچے پاکستان اور چین کی تعریف جبکہ بھارت سے نفر ت کا اظہار کر رہے ہیں۔ گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں اس دھرتی کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی انشاء اللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔95ہزار سے زائد کشمیری بھارتی افواج کی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بندوق سے لے کر ٹینک تک استعمال کر کے بھی

بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا قتل اور دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہا ہے۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام کو دو سال مکمل ہو گئے، جنت نظیر وادی میں طویل ترین لاک ڈاؤن سے زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے، جس پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔بھارتی قابض فورسز نے اس دوران 253 کشمیریوں کو شہید کیا جب کہ 14 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں سے ایک تعداد کو بھارتی جیلوں میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔اب تک پرتشدد کارروائیوں میں 1400 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے، فورسز کے ہاتھوں 968 مکانات بھی مسمار ہوئے، مقبوضہ وادی میں 89 خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات پیش آئے۔دوسری طرف المیہ یہ ہے کہ دو سال سے جاری بھارتی ریاست دہشت گردی پر عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔تاہم مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ اپنی آزادی کے لیتے آواز اٹھا رہا ہے ا ور اس حوالے سے انہو ں نے آج تک بھارتیوں کے آگے سرنڈر نہیں کیا۔امید ہے کہ بہت جلد عالی برادری کا ضمیر جاگے گااور وہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو ان کی آزادی کا حق دلائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button