بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے کہ ملک میں بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی گئی جس پر نیپرا یکم ستمبر کو سماعت کرے گا ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جولائی میں مجموعی طور پر 15 ارب 21 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی ، جولائی میں ہائیڈل سے 29 اعشاریہ

94 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 15 اعشاریہ 29 فیصداور مہنگے فرنس آئل سے 10 اعشاریہ 28 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے نے کہا کہ جولائی میں مقامی گیس سے 8 اعشاریہ 68 اور درآمدی ایل این جی سے 20 اعشاریہ 01 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں ایٹمی ذرائع سے 10 اعشاریہ 59 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ جولائی کے لئے ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مقرر تھی اور جولائی میں بجلی پیداواری لاگت 6 روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button