امریکی جہاز سے گر کر جان کی بازی ہارنیوالاشخص معروف کھلاڑی نکلا

کابل (نیوز ڈیسک ) کابل میں امریکی فوجی طیارے سے گر کر ہلاک ہونے والوں میں افغان نوجوان فٹبالر ذکی انوری بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان حکام نے تصدیق کی ہے افغانستان کی نیشنل یوتھ فٹ بال ٹیم میں شامل نوجوان فٹبالر ذکی انوری کابل کے ہوائی اڈے سے نکلنے والے امریکی طیارے سے گر کر جان کی بازی ہارگئے۔ رواں ہفتے خوف اور مایوسی میں مبتلا افغان شہریوں کی کابل ائیرپورٹ پر امریکی طیارے پر لٹکنے کی کوشش میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ فٹبالر کی موت کے حوالے سے مزید تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ذکی انور کی مختلف تصاویر شیئر

کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار طالبان کے کابل پر کنڑول کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد کابل ہوائی اڈے پر جمع ہو گئی تھی جن کی کوشش تھی کہ غیر ملکی جہازوں میں سوار ہو کر افغانستان سے نکل جائیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کارگو جہاز سی 17 میں 640 سے زائد افراد سوار ہو کر افغانستان سے نکل آئے تھے جب کہ کچھ افراد جہاز کے باہر لٹک گئے تھے جو اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد گر کر ہلاک ہو گئے ۔قبل ازیں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ امریکی طیارے سے گر کرہلاک ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر بھی ہے جس کی شناخت محمد فدا کے نام سے کی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button