افغان طالبان نے افغانستان کا نیا آئین بنانے کا اعلان کردیا، الیکشن ہونگے یا نہیں ، فیصلہ سنادیا

کابل (نیوز ڈیسک ) افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے ملک کا نیا آئین بنانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان میں کوئی آئین نہیں ہے ، نیا آئین تیار کرکے منظور کیا جائے گا ، افغانستان میں ابھی اقتدار کا خلا ہے، کسی قسم کے الیکشن کا وقت نہیں ہے ، بہت کام ہیں جو بعد میں کیے جائیں گے۔چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سب سے پہلے جامع حکومت کے قیام کی ضرورت ہے ، ملک میں افغانوں پر مشتمل نئی جامع حکومت کیلئے بات چیت جاری ہے ، نئی جامع حکومت کے فریم

ورک میں تمام افغان زیر غور ہیں ، منتخب کئے جانے والی افغان شخصیات کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہماری طالبان کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ، طالبان کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کے لیے امریکا ہمیشہ تیار رہے گا ، ہم نے نہ صرف افغانستان سے امریکی شہریوں اور فوجیوں کا انخلا یقینی بنانا ہے بلکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے افغانیوں کو بھی بحفاظت یہاں لایا جائے گا ، یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس کو پورے طریقے سے نبھائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز وائٹ ہاؤس میں امریکی وزیر دفاع الائیڈ آسٹن اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے امریکی صدر جوانییڈن کو افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی ، اس ملاقات اور بریفنگ کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ افغانستان سے تمام امریکیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کو بحفاظت نکالا جائے ، امریکی جنرل نے کہا کہ انخلا مکمل ہونے تک ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کو اپنے ہاتھ میں رکھنا ہمارا مقصد ہے ، اس اس دوران طالبان حملہ آور ہوتے ہیں تو ان کو پورا پورا جواب دیا جائے گا ، ہمارے سفارتخانے کے گرد امریکی فوجی موجود ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button