ٹک ٹاک پرخواتین انتہائی بیہودہ کپڑےپہن کر ویڈیوزبناتی ہیں ، پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مجھےنہیں پتہ مینارِپاکستان پرلڑکی نے کیا کپڑےپہن رکھے تھے مگرٹِک ٹاک پرخواتین جس قسم کےکپڑےپہن کر ویڈیوزبناتی ہیں وہ انتہائی بیہودہ ہوتے ہیں ، مینار پاکستان واقعہ پر تحریک انصاف کے سینیٹرنعمان وزیرخٹک کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حکمراں جماعت تحریک انصاف کے سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا ہے کہ مینار پاکستان واقعہ افسوسناک ہے، لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ مینار پاکستان پر ہجوم کے تشدد اور ہراسگی کا نشانہ بننے والی خاتون نے کون سے کپڑے پہن رکھتے تھے۔نعمان وزیر خٹک نے کہا،

لیکن مجھے اِتنا ضرور معلوم ہے کہ ٹک ٹاک پر جو خواتین اور نوجوان لڑکیاں جس طرح کے کپڑے پہن کر ویڈیوز بناتی ہیں، وہ انتہائی بے ہودہ ہوتے ہیں، اور شریعت کے خلاف ہیں۔انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اُنہیں اِس طرح کے کپڑے پہن کر ٹک ٹاک پر ویڈیوز نہیں بنانی چاہیے۔ واضح رہے کہ پنجاب پولیس کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کیے گئے پیغام کے مطابق آئی جی پنجا ب کی چیئرمین نادرا سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔خاتون ٹک ٹاکرپر تشدد کے ملزمان کی جلد از جلد شناخت کے لیے تصاویر بھیجوا دی گئی ہیں۔ نادرا کا عملہ چھٹی کے باوجودملزمان کی شناخت کے عمل میں مصروف ہے۔ ملزمان کے خلاف دفعہ 354-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے تحت ملزمان کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فوری فراہمی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے بھی لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ بدتمیزی کے واقع کا نوٹس لے لیا ہے اور اس سلسلے میں آئی جی پنجاب سے رابطہ کرکے ہدایت کی ہے کہ خاتون سے دست درازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے آئے۔اس سے قبل رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مینار پاکستان پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق وزیراعظم عمران خان سے بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے واقعے پر سخت غم اور غصے کا اظہار کیا ہے۔عائشہ کو انشاءاللہ جلد انصاف ملے گا۔یہاں واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے سب کے دل دہلا دیئے ہیں۔جہاں منچلوں کا ہجوم خاتون سے بدتمیزی کرتا رہا۔فوٹیج وائرل ہونے پر پولیس نے چار سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ 14 اگست کو جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی۔ٹک ٹاک پر خاتون عائشہ اکرام اپنے دوستوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچی اور ویڈیو بنانا شروع

کر دی کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا۔کپڑے پھاڑے اور ہوا میں اچھالتے رہے۔خاتون دہایاں دیتی رہی لیکن کسی نے نہ سنی۔خاتون نے مشکل سے اس ہجوم سے جان چھڑائی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے چار سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button