10محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاعات

بہاولنگر(سوشل میڈیا ڈیسک)بہاولنگر میں یوم عاشور کے جلوس میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میںتین افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ جامعتہ الزہرہ سے برآمد ہونے والا10محرم الحرام کاجلوس جیل روڈ پر مہاجرکالونی مسجد کے قریب پہنچا تو اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکو اداروں نے

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ۔ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، پولیس، رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر تحقیقات شروع کر دی۔پولیس نے موقع سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب بہاولنگر میں ماتمی جلوس میں دھماکے کے بعد پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button