ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں سہولیات، سول سوسائٹی کے نمائندوں کا آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ، لاہور کو خراج تحسین

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں قیدیوں کو بنیادی سہولیات اور انسانی حقوق کی فراہمی پر سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نور حسن بھگیلا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزادار کے ویثرن کی روشنی اور شاہد سلیم بیگ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب لاہور کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل لاہور میںآنے والے سائلین کے لیے ایک پبلک ریلیشن آفیسر کی تعیناتی پر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ افسر ہٰذا شکایات کو موقع پر حل کرتا ہے تاکہ Public Service Deliveryکو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔سول سوسائٹی کے نمائندوں کے مطابق اندرون اور بیرون جیل صفائی کا اعلیٰ نظام بنا یا گیا ہے‘ ویٹنگ شیڈ برائے ملاقاتی حضرات واسیران اور ملازمین کے لیے 540عدد پنکھوں کا انتظام کرنے پر آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مبارکباد کے مستحق ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل نور حسن بھگیلا کی تعیناتی کے بعدوارڈر لائنز کے پرانے پنکھوں کو نئے پنکھوں سے تبدیل کرنا اور اندرون جیل میں گرین لان بنانے کے ساتھ ساتھ سیکڑوں پودے اور درخت لگانے سے جیل کا امیج کلی طور پر تبدیل ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمام اسیران کو بلا تفریق گرم روٹی اور بہترین سالن مہیا کیا جارہا ہے۔ نیو آمدہ اسیران کولے کر آنے والے پولیس گارد کے لیے بینچ لگائے گئے ہیں اورجوانوں کے رہائشی ایریا میں مسجد تعمیر کی جارہی ہے۔ جیل کی انتظامیہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مخیر حضرات کی مدد سے اندرون جیل و بیرون جیل بہت سے تعمیراتی و ترقیاتی کام مکمل کیے جا رہے ہیں۔ کچن ملازمین پر کھانے کا معیار بہت بہتر بنایا گیا ہے اور اس سلسلے میں کسی کو تاہی کی گنجائش نہ ہے۔سول سوسائٹی کے نمائندوں نے آئی جی جیل خانہ جات اور ڈسٹرکٹ جیلر نورحسن بھگیلا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر جیلوں میں بھی ڈسٹرکٹ جیل لاہور کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button