افغانستان میں امریکہ کے دفاعی سازوسامان کا بڑا حصہ طالبان کے ہاتھ آ گیا، امریکہ کا اعتراف

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)افغانستان میں امریکہ کے دفاعی سازوسامان کا بڑا حصہ طالبان کے ہاتھ آ گیا ۔تفصیلات کے مطابق امریکہ نے تسلیم کیا ہے کہ طالبان نے ان کے اسلحے اور آلات کے ایک بڑے ذخیرے پر قبضہ کر لیا ہے۔افغانستان سے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں طالبان کو اسلحہ اور گاڑیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جو امریکی فوجیوں کے زیراستعمال رہے یا انہوں نے افغان سیکیورٹی فورسز کو دیے تھے۔قندھار ائرپورٹ پر بھی امریکہ کے جدید ترین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اور دیگر آلات پر بھی طالبان کا قبضہ کر چکے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ ہمیں پوری طرح علم نہیں کہ افغانستان میں امریکہ کا دفاعی ساز و سامان کہا گیا لیکن اس کا بڑا حصہ طالبان کے ہاتھ آ گیا ہے۔

ض میں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے طالبان یہ سازوسامان آسانی سے واپس نہیں کریں گے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل کب ہوتا ہی یہ دیکھیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا سوال قبل از وقت ہے۔ طالبان کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں رہا۔ طالبان کے طرز عمل پر منحصر ہوگا کہ وہ دنیا کو دکھائیں کہ وہ کون ہیں اور کیسے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔جیک سلیوان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ طالبان نے امریکی اسلحے اور آلات کے بڑے ذخیرے پر قبضہ کرلیا ہے۔وائٹ ہائوس میں بریفنگ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ احساس ہے کہ طالبان یہ ساز و سامان آسانی سے واپس نہیں کریں گے۔ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی صدر نے کسی عالمی رہنما سے بات نہیں کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button