ساجدگوندل کی گمشدگی، وزیرانسانی حقوق کا موقف سامنے آگیا،کیا احکامات جاری کردیئے، جانئے تفصیلات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اعلیٰ عہدیدار ساجد گوندل کی گمشدگی کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ساجد گوندل کا لاپتہ ہونا ایک سنجدہ معاملہ ہے اور بطور حکومت ہمارا فرض ہے کہ ان کی جلدازجلد بازیابی کو ممکن بنایا جائے اس سلسلے میں پولیس کو واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں کیونکہ ہر شہری کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے ، قانون کی بالادستی کو مدنظر

رکھتے ہوئے سب کو قانون کے مطابق ہی ڈیل کیا جانا چاہیئے ۔قبل ازیں ایک صحافی اسد ملک نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ ہائی پروفائل شخصیت کے کاروبار سے متعلق کسی صحافی سے رابطے کے شبہے میں نامعلوم افراد نے ساجد گوندل کو اغوا کیا گیا ، مبینہ طور پر ہائی پروفائل شخصیت کے بزنس سے متعلق اطلاعات صحافی کو دینے کے شبہے میں ساجد گوندل کو کل شام ساڑھے 7 بجے اغوا کر کے ان کی گاڑی محکمہ زراعت کے تحقیقاتی مرکز کے سامنے چھوڑدی گئی ، ساجد گوندل اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر بھی رہ چکے ہیں جنہوں نے صحافت چھوڑ کر ایس ای سی پی میں چند برس قبل ملازمت اختیار کی تھی ۔اسی حوالے سے سینئر صحافی ارشد شریف نے بھی سکیورٹی اداروں کو کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ارشد شریف نے لکھا کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے عہدیدار ساجد گوندل کو اغوا کرلیا گیا جن کی گاڑی اسلام آباد میں نیشنل ایگری کلچر ریسرچ سینٹر کے قریب کھڑی ملی ہے ، کیا متعلقہ اتھارٹیز اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرنے کیلئے کوششیں کریں گی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button