قرعہ اندازی میں چیف جسٹس گلزاراحمد کا بھی پلاٹ نکل آیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قرعہ اندازی میں چیف جسٹس گلزاراحمد کا بھی پلاٹ نکل آیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر ایف 14 اور ایف پندرہ کے پلاٹس کی قراندازی کی گئی۔ایف 14، ایف 15 کے پہلے مرحلے میں مختلف کیٹیگریز کے 4700 پلاٹس کی قرعہ اندازی کی گئی۔جس میں معروف ججز اور بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے پلاٹ نکلے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد ،سابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی،

سپریم کورٹ کے سابق جج امیر ہانی مسلم،پاناما کیس کا فیصلہ تحریر کرنے والے اعجاز افضل خان،جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور احمد ملک کے بھی پلاٹ نکلے۔معروف ججز کے علاوہ ملک کے معروف بیوروکریٹس کے بھی پلاٹ نکلے ہیں۔سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد،سابق چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ،معروف بیوروکریٹ حضرت حیات خان،سابق ڈی جی پاکستان پوسٹ اعجاز احمد منہاس،زاہد سعید اور سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے بھی پلاٹ نکلے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button