اسلام آبادای الیون کیس، عثمان مرزا کے ساتھی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز دیسک)اسلام آباد میں لڑکا لڑکی تشدد اور ہراسگی کیس، عثمان مرزا کے ساتھی کو رہائی مل گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریک ملزم عمر بلال مروت کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ای الیون لڑکا لڑکی جنسی تشدد کیس میں شریک ملزم عمر بلال مروت کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ملزم کو دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ اس سے قبل 13 اگست کو عدالت نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ ای الیون میں نازیبا ویڈیوبنانے،

تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار عثمان مرزا وغیرہ7ملزمان کے جوڈیشل میں ستائیس اگست تک توسیع کردی تھی۔جبکہ اسلام آباد میں پیش آنے والے گھناونے واقعات کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہہ چکے ہیں کہ اسلام آباد میں جو بھی مقدمات درج کئے گئے ان پر پولیس نے بہت بہتر انداز میں کام کیا اور لوگوں کو انصاف ملا ہے۔عثمان مرزا اور نور مقدم کے مقدمات میں بھی متاثرین کو انصاف ملے گا، سوشل میڈیا پر ایسا ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملزمان ملک سے باہر چلے جائیں گے، ایسا کچھ نہیں ہوگا ملزمان جیلوں میں ہیں اور انصاف ضرور ہوگا۔فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان میں کوئی طاقتور نہیں ہے بس آئین و قانون طاقت ور ہے اور آئین و قانون کے تحت فیصلے ہوں گے، یہ بات عدالتیں اور انتظامیہ سمجھتی ہے، کسی کو کوئی مراعات نہیں دی جائیں گی اورہر حال میں انصاف ہوگا۔ واضح رہے کہ عثمان مرزا اور اس کے ساتھیوں نے کچھ ماہ قبل اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں قیام کرنے والے لڑکا لڑکی کو برہنہ کر کےشدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ انہیں بلیک میل بھی کیا جاتا رہا۔ بعد ازاں لڑکا لڑکی نے شادی کر لی اور پھر واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد اور عوام کے شدید احتجاج کی بدولت اسلام آباد پولیس مرکزی ملزم عثمان مرزا اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button