اللہ کہتا ہے کہ 1 شادی کرو، تم 4 بیویوں میں انصاف نہیں کر سکو گے،حمزہ علی عباسی

اسلام آباد (نیوز دیسک)سوشل میڈیا پر معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں حمزہ علی عباسی کسی شخص کو انٹرویو دیتے ہوئے دکھائی دے ہیں، ویڈیو میں جس طرح حمزہ علی عباس بات کر رہے ہیں،ان کے انداز سے معلوم ہو رہا ہے کہ وہ کسی کے سوالات کے جوابات دے رہے ہیں- اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ علی عباسی اسلام میں 4 شادیوں سے متعلق سوال پر وضاحت پیش کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ اسلام میں 4 شادیوں کا حکم ایک خاص صورتحال میں ہے، انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں ایک آیت مبارکہ آئی جو کہ

غالبا جنگ احد کے بعد نازل ہوئی، اس آیت میں اللہ تعالی نے کہا ہے کہ اگر یتیم بچے اور خواتین سڑکوں پر ہیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے سوشل ادارے موجود نہیں یا پھر کوئی انتظام موجود نہیں، تو اللہ کہتا ہے یتیموں کا خیال رکھو یا کم از کم ان یتیم بچوں کی ماوں سے شادی کر لو، تاکہ ان کی دیکھ بھال ہو سکے-حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ انہی اللہ تعالی نے فرمایا کہ صرف ایک شادی کرو، کیونکہ 4 بیویوں میں انصاف کرنا مشکل اور تم 4 بیویوں میں انصاف نہیں کر سکو گے- حمزہ علی عباسی کی انٹرویو کے اس مخصوص حصے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل لو گئی ہے، جس پر مرد و خواتین کے ملے جلے ردعمل دیکھے میں آ رہے ہیں- واضح رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کر لی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنے اس اقدام کی وضاحت بھی پیش کی تھی- تاہم بعدازاں وہ شوبز انڈسٹری میں دوبارہ انٹر ہو گئے ہیں- اطلاعات ہیں کہ حمزہ علی عباسی نے پھر سے دو ایسے پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں جن میں جلد مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو ایک سال بعد پھر اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔پیارے افضل سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک برس قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے اپنا وقت دین کی تبلیغ و ترویج میں وقف کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے دہریت سے اسلام تک کے اپنے سفر کو مبلغانہ انداز میں بیان کیا تھا۔ حمزہ علی عباسی کی شادی گزشتہ برس اداکارہ نیمل بخاری سے

ہوئی تھی اور دونوں کا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے۔شادی کے بعد جہاں حمزہ علی عباسی نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا وہیں نیمل بکاری نے سارا وقت گھرکو دینے کے ارادے سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔ حمزہ علی عباسی نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام پر احمد علی بٹ اور آن لائن تفریحی پروگرام ’’ کسوٹی آن لائن‘‘ میں گوہر رشید کے ہمراہ مہمان بنے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک سال کے وقفے کے بعد وہ دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ حمزہ علی عباسی نے احمد علی بٹ کے سوال کے جواب میں بتایا کہ میں کلی طور پر اداکاری نہین چھوڑی ہاں ایک سال کا وقفہ لیا ہے اور اس سلسلے میں وہ دو پروجیکٹس پر کام بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button