9محرم الحرام کو انتہائی افسوسناک خبر،66پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد (نیوز دیسک)ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس وباء کے مزید 3974 کیسز سامنے آئے ہیں اور 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 460 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3974 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 91 فیصد رہی جب کہ ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں اس وبا سے مزید 66 افراد کا انتقال ہوگیا ، اس طرح ملک میں اس وباء سے مصدقہ اموات کی تعداد 24 ہزار 639 ہوچکی ہے ، جب کہ اس وقت بھی ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 88 ہزار 209 ہے جن میں سے 4 ہزار 885 کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کورونا کیسز میں کمی یا اضافے کی صورتحال دو ہفتوں میں واضح ہوگی، اسلام آباد میں کیسز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا، خیبرپختونخواہ میں کیسز بڑھ گئے ، جب کہ کراچی میں کیسز کی شرح میں بہتری آئی ہے ، کورونا کی چوتھی لہر پر گہری نظر ہے, بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے بعض اضلاع میں کورونا کیسز میں بڑھ گئے ہیں، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں بہتری آئی ہے، تاہم وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہو اہے ، کورونا کی چوتھی لہر کے خاتمے سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، کورونا سے متعلق آئندہ دوہفتے انتہائی اہم ہیں،کورونا کی چوتھی لہر کی صورتحال دو ہفتوں میں واضح ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button