کابل سے اڑنے والے امریکی جہاز کے لینڈنگ گیئر میں انسانی باقیات موجود ہونے کا انکشاف

کابل (نیوز ڈیسک) کابل سے اڑنے والے امریکی جہاز کے لینڈنگ گیئر میں انسانی باقیات موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔گذشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر افراتفری عروج پر تھی۔افغانستان چھوڑ کر باہر جانے کے لیے لوگوں میں شدید بے چینی پائی گئی۔کابل سے نکلنے کی کوشش میں 3 نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے۔تین نوجوانوں نے جہاز کے ٹائروں میں چھپ کر کابل سے نکلنے کی کوشش کی۔تینوں نوجوان جہاز سے گر گئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔۔سوشل میڈیا پر اور بھی کئی ایسی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں کابل میں موجود لوگوں کو جہاز کے پیچھے بھی بھاگتا دیکھا گیا۔

لوگوں کو رن وے پر جہاز کے ساتھ ساتھ دوڑتے دیکھا جا سکتا تھا۔شہری کسی بھی طریقے سے جہاز میں سوار ہونے کی کوشش کرتے رہے۔کچھ نوجوانوں کی جانب سے جہاز کے ٹائر کے ساتھ لٹک کر بھی باہر جانے کی کوشش کی گئی۔۔اب ایک غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کابل سے اڑنے والے سی 17 جیٹ کے لینڈنگ گیئر کے اندر ‘انسانی باقیات’ پائی گئیں۔پہیے کے ساتھ ایک شخص کی لاش کو لپٹا دیکھا جا سکتا ہے۔جہاز کے بیرونی حصے کی فوٹیج میں ایک شخص کی لاش کو پھنسا دیکھا جا سکتا ہے،اس وجہ سے جہاز کو تیسرے ملک میں ایمرجنسی لینڈنگ بھی کرنا پڑی جس کے کچھ دیر بعد ہی مقتول کی باقیات ملیں۔کابل سے دوسرے ملک فرار ہونے کی کوشش بھی کئی لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کابل ائیرپورٹ پر امریکی فورسز کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی تھی جس میں 5فراد ہلاک ہوئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، امریکی فوج نے ان افراد کو جہاز میں چڑھنے کی کوشش کے دوران روکنے کے لیے فائرنگ کی تھی ۔ ائیرپورٹ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق کابل ائیرپورٹ میں ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود ہیں جو کابل چھوڑنے کے لیے جہازوں میں سوار ہونے کی کوشش کررہے ہیں تاہم امریکی فوج نے صرف ڈرانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button