افغانستان کی بدلتی صورتحال، وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے جس میں وفاقی وزرا سمیت عسکری حکام بھی شرکت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ طالبان جلال آباد اور مزار شریف کو فتح کرنے کے بعد کابل کے مضافات میں داخل ہوگئے جب کہ ترجمان طالبان نے دارالحکومت میں پُرامن طریقے سے داخل ہونے اور عام معافی کا اعلان کیا ہے دوسری جانب صدارتی محل میں اقتدار کی منتقلی اور

عبوری حکومت کے قیام پر مذاکرات جاری ہیں جس میں اشرف غنی حکومت چھوڑنے کو تیار ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اب طالبان نے طور خم بارڈر پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان نے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بارڈر بند کر دیا ہے۔دوسری جانبطالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد اشرف غنی کے مستعفی ہونے کے فیصلے سمیت بدلتی ‏صورتحال پر افغان سیاسی قیادت پاکستان پہنچ گئی۔امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں طالبان کی پے در پے فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے اور صدر ‏اشرف غنی نے اقتدار چھوڑ دیا ہے ایسے میں افغان سیاسی قیادت اسلام آباد پہنچی ہے۔پاکستان آنے والے وفد میں احمدیونس قانونی، استادمحمدکریم، احمدضیامسعود، احمدولی مسعود، ‏عبداللطیف پیدرام اورخالدنور شامل ہیں جب کہ اولسی جرگہ کے اسپیکر میررحمان رحمانی بھی ‏اسلام آباد پہنچے ہیں۔نمائندہ خصوصی افغانستان محمدصادق نے افغان سیاسی وفدکااستقبال کیا کی ہے۔ وفد کی ‏پاکستانی حکام سے افغانستان میں طالبان کےکنٹرول کےبعدکی صورتحال پرملاقاتیں ہوں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button