ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری،مزید مہنگاہوگیا

کراچی (آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر30پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.70روپے سے بڑھ کر164روپے اور قیمت فروخت163.80روپے سے بڑھ کر164.10روپے ہو گئی

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید163.60روپے سے بڑھ کر163.80روپے اور قیمت فروخت164روپے سے بڑھ کر164.20روپے ہو گئی تاہم زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قیمت خرید 191.50روپے اور قیمت فروخت193روپے پر بدستور برقرار رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 225روپے اور قیمت فروخت227روپے پر مستحکم رہی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button