پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) اوروویمن ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئرسینٹرکے زیرانتظام یوم آزادی پر شاندار تقریب کااہتمام

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) اوروویمن ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئرسینٹر (سلائی مرکز) راولپنڈی کی مشترکہ تعاون سے وطن عزیز کے 73ویں یوم آزادی پرایک شاندار تقریب کااہتمام کیاگیا،جس کے مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئررانا شاہد تھے،اس موقع پران کے ہمراہ وویمن ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئرسینٹرکی چیئرپرسن ارم ممتاز،پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹرآپریشن ثناء اللہ گھمن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر یمنیٰ میر ودیگرموجود تھے،تقریب کے اہتمام کامقصود تھا،تقریب کوپاکستانی پرچم،جھنڈیوں،ہرے اورسفید رنگ کے غباروں اوربینرز سے سجایاگیاتھا۔

تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک،نعت رسول ﷺو اورقومی ترانہ سے کیاگیا. مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئررانا شاہد نے کہاکہ پاکستان کی خوشحالی کے لئے ہرفرد کومتحرک ہوناہوگا،پاکستان کی ترقی کے لئے سب کواپنااپناحصہ ڈالناہوگا،پاکستان بے پناہ قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا،اس کی ہم سب کومل کرقدر کرنی چاہیے،جوقومیں اپنے آباؤاجداد کی قربانیوں کویادنہیں رکھتیں،وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتیں،ہمیں اپنی نوجوان نسل کوبھی ان قربانیوں سے آگاہ کرناہے اس کے لئے صرف یوم آزادی کادن مقرر نہیں ہوناچاہیے،بلکہ ہرادارہ میں گاہے بگاہے ایسی تقریبات منعقد ہونی چاہیے جو ہمیں اپنوں کی قربانیوں کی یاد دلاتی رہیں،والدین کے بعد نوجوان نسل کی کردار کی تربیت اساتذہ پرعائد ہوتی ہے،لہذا ان کی عزت کرناہوگی۔ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹرآپریشن ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ پاکستان ہماراگھر ہے،اس کی حفاظت ہماری زندگی کامقصد ہے،پاکستان ہے توہم ہیں،لہذا اس کی سلامتی وترقی کے لئے تمام اداروں کواپنااپنافرض ایمانداری اوربے لوث جذبہ سے سرانجام دیناہوگا،اساتذہ قوم کے معمار ہیں،ان کی عزت ہم سب پرفرض ہے،آج میں یاآپ ہم سب کوجومعاشرہ میں اعلی مقام حاصل ہے وہ اساتذہ کی بدولت ہے، پاکستان لاکھوقربانیاں دے کرحاصل کیاگیا،ملک کی ترقی کی راہ میں جورکاوٹیں ہیں انھیں دورکرنے کی ضرورت ہے،آج آزادی کے موقع پرہمیں اپنے کشمیری بہنوں اوربھائیوں کی قربانیوں کویادرکھناہوگا،مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں،بعض قوتیں پاکستان کوختم کرنے کے لئے سرگرداں ہیں،

تفرقہ بازی کو ہوادی جاتی ہے،لیکن ہم پاکستانی قوم ہرسازش کومنہ توڑجواب دیناباخوبی جانتے ہیں، ان کاکہناتھاکہ ملک کی خوشحالی نوجوان نسل سے مشروط ہے،جنھیں درست سمت لے جاناذمہ دار اداروں کافرض ہے،اگرہم نے انھیں اچھے اوربرے کی آگہی نہ دی توکل ہم ان کے مجرم ہونگے،اپنے حصہ کی ذمہ داری پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)گزشتہ 37سال سے سرانجام دے رہاہے،جس کامقصد ملک کی ترقی کے لئے صحتمند شہریوں کوبیماریوں سے بچاؤ کے لئے آگہی دیناہے۔وویمن ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئرسینٹرکی چیئرپرسن ارم ممتازنے کہاکہ پاکستان نظریہ کی بنیاد پرحاصل کیاگیا،نظریے قوموں کے

وجود کی وجہ،بنتے ہیں،جس کاکوئی نظریہ نہیں،اس کاکوئی مقصد نہیں،پاکستان ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے،اس کی بقاء کے لئے آخری دم تک ہر منفی قوت سے سربرآزماہونے کے لئے ہروقت خود کوتیار رکھناہوگا،پاکستان کی حفاظت فقط اداروں کاہی نہیں،ہرشہری کافرض ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یمنیٰ میرنے کہاکہ اپنے بچوں اورنوجوان نسل کوپاکستان کامحب الوطن بنانے کی اشد ضرورت ہے،تاکہ منفی قوتوں کے ہرہتھکنڈے کامنہ توڑ جواب دیاجاسکے،ملک کی ترقی میں خواتین کے کردار کونظراندازنہیں کیاجاسکتا،خواتین کوچاہیے کہ وہ کسی بھی شعبہ سے منسلک ہوں لیکن وطن کی ترقی میں انھیں ہمیشہ کی طرح بڑھ چڑھ کرحصہ لیناہوگا

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button