واہ فیکٹری کاحادثہ،ہر پاکستانی کا دل مغموم ہے،عائشہ سید

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)سابقہ ممبر قومی اسمبلی اور صدر شعبہ تعلقات عامہ جماعت اسلامی پاکستان عائشہ سید نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ اگست پاکستانی قوم کی آزادی کا مہینہ ہے اور پاکستانی قوم اپنے یوم آزادی( 14 اگست )کاجشن منانے کی تیاریوں میں مگن ہے لیکن گزشتہ روز سہہ پہر کےوقت روایتی دفاعی پیداوار کےسب سےاہم ادارے پاکستان آرڈی نینس فیکٹریزکےایک گودام میں کسی فنی خرابی کےباعث بارود میں دھماکہ ہوا اور موقع پہ کام کرنےوالے کئی ایک مزدور جام شہادت نوش کرگئے جبکہ کچھ زخمی افراد کی حالت بھی نازک بیان کی جاتی ہے۔

آزادی کے مہینے میں یوم آزادی سےفقط ایک روزقبل ہونےوالے خونی حادثےنے دلوں کومغموم کردیاہے ۔کئی گھروں میں لاشوں اورزخمیوں کی آمدکےباعث متعدد خاندان اورآبادیاں سوگ میں ڈوب گئی ہیں۔اللہ تمام شہداء کی قربانیوں کوقبول فرمائے اورانکے جملہ لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے ۔اللہ زخمی مزدوروں کوجلدصحت یاب فرمائے۔دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندانوں کےغم۔میں برابر کےشریک ہیں اورہر قسم کی خدمت کےلئے ہمہ وقت حاضرہیں۔ہم ریاستی اداروں سےبجاطور پہ توقع رکھتے ہیں کہ شہیدمزدوروں کےلواحقین کوکسی کمی کااحساس نہ ہونےدیں اورزخمیوں کواعلی درجےکی طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئ سستی نہ کی جائے گی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےارشاد مبارک کا مفہوم ہے کہ "جہاد کےلئے بنائے جانےوالےایک تیرسے تین افراد کی مغفرت ہوجاتی ہے۔ایک وہ جس نےاس کےلئے مال دیا دوسرا بنانےوالا اور تیسرا اس تیرکو کافرپہ چلانے والا۔”یہ تمام شہداء اور زخمی افراد دفاع وطن کے مجاہدین کو سامان جنگ تیارکرکے دینے کےکام پہ مامورتھے،اللہ ان سب سےراضی ہوجائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button