پاکستان میں جمعہ کے روز کہرام مچ گیا، 79افراد جان کی بازی ہار گئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 79 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 266 ہوگئی جبکہ کورونا کے مزید 4619 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 89 ہزار 913 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 619 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 69 ہزار 358، سندھ میں 4 لاکھ 7 ہزار 892، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 708،

بلوچستان میں 31 ہزار 396، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 137، اسلام آباد میں 92 ہزار 768 جبکہ آزاد کشمیر میں 28 ہزار 654 کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 59 ہزار 504 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.76 فیصد رہی۔ خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 307افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 355، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 624، اسلام آباد 827، گلگت بلتستان 161، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 660 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20 کروڑ 55 لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 43 لاکھ 37 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 44 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019ء کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020ء کو ہی کیسز کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی تھی ، تب سے اب تک کورونا کے کئی ویرئینٹس آئے جنہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں تباہی مچائی تاہم اب دنیا بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button