سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے شادی کر لی

لاہور (نیوز ڈیسک) معروف سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان کوہمسفر مل گیا۔ناصر خان جان نے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے شادی کرلی۔انہوں نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنی شادی کی اطلاع اپنے مداحوں کو دی۔ناصر خان جان نے اپنی شادی کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی۔ناصر خان جان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دلہن سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں جس میں ان کا چہرہ نمایاں نہیں ، جبکہ ساتھ ہی ناصر خان جان بھی بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ناصر خان جان کو شادی کے بندھن

بندھنے پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔ ناصر خان نے گذشتہ سال اکتوبر میں اپنے چاہنے والوں کو منگنی اور پھر نکاح کی خوشخبری سنائی تھی۔انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ وہ اگلے ہفتے نکاح کر رہے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں ناصر خان نےلکھا کہ آخر کار میری منگنی ہو گئی۔میری لائف پارٹنر بہت اچھی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ہمارا نکاح آئندہ ہفتے ہو گا۔ناصر خان نے سوشل میڈیا پر موجود لاکھوں چاہنے واکوں کو بھی نکاح میں مدعو کیا۔اور کہا کہ اس تقریب میں تمام پرستاوں اور میڈیا چینلز کا خیر مقدم کرتا ہوں۔خوشی کی خبر سنانے پر مداحوں کی جانب سے ناصر خان کو مبارکبادیں بھی دی گئیں جس کا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل اکتوبر 2020 میں انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ مزاحیہ ویڈیوز اور مداحوں کو اپنے مخصوص اور منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دینے کی وجہ سے ناصر خان جان کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹارز میں ہوتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دوسروں کی زندگی میں رنگ بھرنے والے ناصر خان جان سوشل میڈیا سیلیبریٹی سے زیادہ ایک مذاق بھی تصور کیے جاتے ہیں۔سوشل میڈیا کے ہر دلعزیز اسٹار ناصر خان جان کی ہر ویڈیو اور پوسٹ کے جواب میں لوگ انہیں برا بھلا بھی کہتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button