حکومت نے دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے دو سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سےعاشورہ پر دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔چھٹیاں 18 اور 19 اگست کو ہوں گی۔وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں نوٹیفیکشین بھی جاری کر دیا ہے۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں محرم سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک کانفرنس بھی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں حساس و مرکزی جلوسوں اور مجالس کو 4 لئیر سیکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ عزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے واک تھروگیٹس،

میٹل ڈٹیکٹرزسے جامہ تلاشی اورسی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ویڈیو ریکارڈنگ کا انتظام بھی کیا جائے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار کی پابندی پر عملد رآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور تمام اضلاع میں حساس امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں اور مجالس کے مقامات کے گرد و نواح میں سرچ، سویپ ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے جبکہ حساس جلوسوں اور مجالس کے روٹ پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائیپرزاورعزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے مجالس اور جلوسوں میں سادہ کپڑوں میں کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائے ۔انہوں نے تاکید کی کہ محرم الحرام کے دوران لائوڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اورمذہبی منافرت پر مبنی لٹریچرسمیت تفرقے بازی پر مبنی وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عشرہ محرم کے دوران آرپی اوز اور ڈی پی اوزاپنی رینجز اور اضلاع کے حساس و مرکزی جلوسوں اور مجالس کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے کیلئے فیلڈمیں جائیں اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو موجودہ حالات کے تناظر میں ڈیوٹی کی حساسیت کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں تاکہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن اور بھرپور جذبے سے سر انجام دے سکیں۔واضح رہے کہ عاشورہ محرم کے احترام میںلاہور سمیت صوبہ بھر کے تھیٹرز بند رہیں گے۔ تھیٹرزمیں نو اوردس محر م الحرام کو ڈرامے پیش نہیں کئے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button