ملک میں 10 نئے ڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں 10 نئے ڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا ، سولر اور ہائیڈرو پاور سے بجلی بنائیں گے ، مہمند ڈیم 2025 اور بھاشا ڈیم 2028 میں مکمل ہو جائے گا ، داسو ڈیم کا بھی وقت پر بننا بہت ضروری ہے، جب تک ڈیم نہیں بنتے پانی ذخیرہ نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے 5 ویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آج مہنگی ترین بجلی بنا رہا ہے ، کیوں کہ ماضی میں بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے، بھاشا ڈیم نہ بننے کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ،

منصوبے سے ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی ، اس سے پہلے ہم نے طویل مدتی منصوبے نہیں لگائے ، جب تک ڈیم نہیں بنائیں گے پانی ذخیرہ نہیں کر سکیں گے، اسی لیے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میں 10 نئے ڈیم بنائے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ درپیش ہے ، رپورٹ کے مطابق پوری دنیا کا موسم گرم ہو رہا ہے ، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں آگ لگی، منصوبے سے ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی، بھاشا ڈیم نہ بننے کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ، لیکن اب مہمند ڈیم 2025 اور بھاشا ڈیم 2028 میں مکمل ہو جائے گا ، اس کے علاوہ داسو ڈیم کا بھی وقت پر بننا بہت ضروری ہے۔بتایا گیا ہے کہ تربیلا توسیعی منصوبے سے 1530 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہو گی جس کے بعد تربیلا کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 6418 میگا واٹ ہو جائے گی ، توسیعی منصوبے کے لیے ورلڈ بینک پاکستان کو 390 ملین ڈالرز فراہم کرے گا ، منصوبے کے تعمیراتی عمل میں 3 ہزار تک ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ اس حوالے سے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم توسیع کے منصوبے میں 807 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی ، تربیلا ڈیم توسیع کا منصوبہ 2024 میں مکمل ہوگا ، انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا، داسو ہائیڈور پاور اور مہمند ڈیم پر کام تیزی سے جاری ہے ، سستی بجلی کی پیداوار میں 9 ہزار 43 میگا واٹ اضافہ ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button