اتنی لڑاکا ساس کا مقابلہ کونسی بہو کرے گی ؟شہباز گل کا مریم نواز پر طنز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صاحبہ اب بیٹے کی شادی کے بہانے ملک سے بھاگنے کی پلاننگ کر رہی ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار یہ بہانے نہیں چلیں گے۔بہت ہو گیا جھوٹ۔ انہوں نے مریم نواز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بیٹے کو پاکستان بلائیں اور یہاں شادی میں شرکت کریں۔حکومت ہر طرح سے آپکے بھاگنے کی اس سازش کو ناکام بنائے گی۔اس لائن پراب ان کمنگ کی سہولت ہے آؤٹ گوئنگ مکمل بند ہے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مریم صاحبہ ہر صورت ملک سے

فرار چاہتی ہیں تا کہ سزا نہ کاٹنی پڑے۔ اور دوسری طرف بہو کا دل ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں۔ اب بھلا بتائیں اتنی لڑاکا ساس کا مقابلہ کونسی بہو کرے گی ؟ ہماری باجی مریم سے تو ساری ن لیگ پناہ مانگتی ہے بیچاری اکیلی بہو تو یہ معرکہ انجام نہ دے پائے گی۔۔واضح رہے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی ہے ، مہمانوں کو دعوت نامے بھی بھیج دیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی قومی احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہورہی ہے ، جن کا نکاح رواں ماہ 22 اگست کو لندن میں ہوگا ، نکاح کی یہ تقریب لندن کے لینزبرو میں ہائیڈ پارک کارنر میں ہوگی ، مذکورہ تقریب کے دعوت نامے بھی مہمانوں کو ارسال کردیے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ عائشہ سیف یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں جب کہ محمد جنید صفدر نے بھی برطانیہ سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے ، جنید صفدر اور عائشہ سیف کے رشتے کی بات قائد ن لیگ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرائی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button