تمام اسٹیک ہولڈرز کو افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،کور کمانڈر

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 2 روزہ کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر پر سکیورٹی صورتحال کے پاکستان پر اثرات کا جائزہ لیا گیا، آرمی چیف نے بارڈر مینجمنٹ اور کنٹرول پر اظہار اطمینان کیا،آرمی چیف نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،افغانستان میں دیرپا امن سے خطے میں استحکام آئے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 2روزہ کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، شرکاء نے عالمی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، کانفرنس میں پاک

افغان انٹرنیشنل بارڈر پر سکیورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔افغانستان میں ہونے والی تازہ پیشرفت اور افغان صورتحال کے پاکستان پر اثرات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا،آرمی چیف نے بارڈر مینجمنٹ اور کنٹرول پر اظہار اطمینان کیا، افغانستان کا امن خطے کے امن کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان نے افغان امن عمل کو مذاکرات کے ذریعے متفقہ حل تک پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی ہے ،ہم نے یہ کوشش خلوص نیت کے ساتھ کی اور کرتے رہیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، معاملات کے حل کیلئے آئندہ بھی سنجیدہ کوششیں کرتے رہیں گے،افغانستان میں دیرپا امن سے خطے میں استحکام آئے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button