یونیورسٹی آف گجرات راولپنڈی کیمپس کی طالبا ت کی جانب سے یونیورسٹی اینڈ کیرئیر چوائس کے حوالے سے ویبینار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)یونیورسٹی آف گجرات راولپنڈی کیمپس کی طالبا ت فریحہ ، غزل اعوان اور اریشہ صغیر کی جانب سے یونیورسٹی اینڈ کیرئیر چوائس کے حوالے سے ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹیویشنل اسپیکر ، اینکر پرسن آغا ساجد شاہ نے خصوصی لیکچر دی ۔ ویبینار میں ملک بھر کے طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورلیکچر سےخوب مستفید ہوئے ۔ آغاز میں فریحہ نے تمام شرکا اور لیکچرر کا شکریہ ادا کیا اور ویبینار کے عرائض و مقاصد بیان کئے ۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ آغا ساجد شاہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم اور مستقبل کی فیوچر پلاننگ لازم و ملزوم ہیں،

بہترین مستقبل کے خواب ان دونوں کو ساتھ لے کر چلنے سے ہی شرمندۂ ِ تعبیر ہو سکتے ہیں۔ یونیورسٹی اینڈ کیرئیر چوائس کے حوالے سے ویبینارسے اپنے لیکچر کے دوران انہوں نے کہا کہ دورانِ تعلیم اپنے کیرئیرکو نظر میں رکھنے والے نوجوان ہمیشہ کامیابی کی منزل کو حاصل کر لیتے ہیں۔ کیرئیر کا انتخاب تھوڑا مشکل مگر انتہائی اہم فیصلہ ہے لیکن اس کے درست فیصلے کے بعد انسان کی زندگی میں آسانی سے کامیابیاں ہی کامیابیاں آتی ہیں۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتے وقت اپنے ذہنی رحجان، دنیا کی سائنسی تبدیلیوں اور معاشرے کے چیلنجز کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔آغا ساجد شاہ نے کہا کہ پاکستان میں میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کے بعد والدین اور طلباء کی مناسب رہنمائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ چند تعلیمی اداروں کے علاوہ باقی درسگاہوں میں کونسلرز کو کوئی خاص اہمیت نہیں دی جاتی۔ تعلیمی کیرئیر شروع کرنے سے قبل مناسب رہنمائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے طالب علم کی ترجیحات کا باآسانی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کیرئیر کونسلنگ کی سہولیات شہری علاقوں میں تو باآسانی حاصل ہو جاتی ہیں لیکن دوردراز کے گاؤں میں رہنے والوں کے لیے سائنسی بنیادوں پر رہنمائی حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے زور وزبردستی سے مختلف شعبوں کا انتخاب کرواتے ہیںجس کی وجہ سے بچوں پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے کئی منفی نتائج سامنے آتے ہیں۔ میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلہ لینے والے کئی بچے ذہنی دباؤ کے باعث تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ نہیں دے پاتے اور ناکامی کی صورت میں خودکشی سمیت دیگر کئی جرائم کے مرتکب پائے جاتے ہیں۔دوارن لیکچ انہوں نے اس بات پر غور دیا کہ تعلیمی کیریئر کے انتخاب میں طلباء کے شوق، مرضی اوردلچسپی کا خیال رکھنا چاہیے، ورنہ ان کی تمام محنت ضائع ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ویبنار کے اختتام پر کیرئیر بلڈنگ سے متعلق طلباء کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button