عاصم باجوہ یا احمد نورانی۔۔کون صحیح اور کون غلط، حقائق عوام کے سامنے لانے کیلئے 2 آپشنز رکھ دیئے گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف اینکر پرسن سید اقرارالحس نے جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے متعلق نیوزسٹوری کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خیلات میں انہوں نے لکھا ہے کہ دیکھیں دو صورتیں ہیں ، یا تو احمد نورانی صاحب کو عدالت لے جا کر ہتکِ عزت کی کارروائی کروانی چاہئیے اور نشانِ عبرت بنا دینا چاہئے یا باجوہ صاحب کے خلاف مکمل تحقیقات کے بعد سخت کارروائی ہونی چاہئیے ۔قوم کو پتہ تو چلے کون سچا ہے اور کون جھوٹا ، اس معاملے پہ ’’مٹی نہیں پینی چاہی دی‘‘واضح رہے وزیراعظم

کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا جو عمران خان نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے اس سے مطمئن ہوں۔واضح رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button