حکومت کا سوشل میڈیا پر ملک مخالف ٹرینڈ چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف جس طرح پروپیگنڈا کیا جارہا ہے یہ جرم ہے، مجرمان کے خلاف پہلے کبھی کارروائی نہیں ہوئی، لیکن اب ہو گی، حکومت کا سوشل میڈیا پر ملک مخالف ٹرینڈ چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر ملک مخالف ٹرینڈز چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف 150 ٹرینڈ پی ٹی ایم اور حمایتیوں نے شروع کیے، ایسے ٹرینڈ شروع کرنے والوں میں میڈیا کے لوگ بھی شامل ہیں،

ہمارے پاس آگے راستہ ہے، وزارت داخلہ کارروائی کرسکتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے ملک مخالف چلنے والے ٹرینڈز کو بے نقاب کردیا ہے، ریاست کے خلاف چلنے والے ٹرینڈز کا حصہ نہ بنیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ابھی ان ٹرینڈز چلانے والوں کو بے نقاب کررہے ہیں پھر آگے بڑھیں گے، کسی کے خلاف ابھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، ہم الزام نہیں لگارہے ہیں بلکہ اعداد وشمار بتارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جس طرح پروپیگنڈا کیا جارہا ہے یہ عالمی جرائم ہیں، پہلا مرحلہ ہے ڈیٹا کے ساتھ صورت حال سامنے رکھ رہے ہیں۔مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی ہو اس پر یقین نہ کیا جائے، ہمارے سیکیورٹی ادارے اور حکومت متحرک ہے، مہم میں جو بھی ملوث ہیں انہیں بے نقاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ڈس انفو پر مبنی مہم چلائی جارہی ہے، پاکستان فیک نیوز کا جواب حقائق اور ڈیٹا سے دے گا، پاکستانی کسی بھی ٹرینڈ کا حصہ بننے سے پہلے ٹرینڈ کی تحقیق کریں، میٹنگ ہوئی ہے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔معید یوسف نے کہا کہ عالمی میڈیا کو بتادوں ہم نے جنگ میں 70 ہزار جانیں قربان کیں، افغانستان میں امن پاکستان کی ترجیح ہے، حکومت اور افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ فواد چوہدری کی جاری پریس ٹاک پاکستان کے خلاف انڈیا افغانستان PTM کے سوشل میڈیا گٹھ جوڑ کو اعداد و شمار سے بے نقاب کررہے کیسے انڈیاسے جعلی خبر کو سوشل میڈیا پہ ڈالا جاتا ہے اور پھر کیسے اسکو افغانستان اور بدقسمتی سے پاکستان سے PTM ن لیگ JUFکا سوشل میڈیا آگے بڑھاتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button