یونیورسٹی آف سیالکوٹ اور پنجاب ووکیشنل کونسل کا کاروباراور سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں باہمی اشتراک

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)یونیورسٹی آف سیالکوٹ اور پنجاب ووکیشنل کونسل کا کاروباراور سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں باہمی اشتراک کا معاہدہ طے پا گیا۔جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی آف سیالکوٹ اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کی اولین ترجیح ہے کہ نوجوانوں کوعصر حاضر کے چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئےووکیشنل ٹریننگ اور جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جائے اور اس سلسلے میں وہ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے چیئرمین میجر شاہ نوازبدر(ریٹائرڈ)نے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے یونیورسٹی آف سیالکوٹ کا دورہ کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدےداران سے ملاقات کی۔یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے ایگزیگزیکٹیوڈائریکٹرجناب محمد یونس نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری یونیورسٹی کا یہ ویژن ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بھی بنانے کے لیےایسے مواقع فراہم کیے جائیں جس سے مستفید ہو کر پاکستان کے مستقبل کے معمار ہماری نسل نو اس قابل ہو سکے کہ وہ ترقی یافتہ قوموں کا مقابلہ کر سکیں ۔اس سلسلے میں یونیورسٹی انتطامیہ نے پنجاب ووکیشنل کونسل کے تعاون کو خوش آئند قرار دیااور اس سلسلےکو مزید آگے بڑھانے میں پر عزم ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button