ٹورازم کی ترقی میں ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کا کلیدی کردار ہے‘ حافظ غضنفرعلی

لاہور(نمائندہ خصوصی)ٹورازم کی ترقی میں ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کا کلیدی کردار ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کنٹرولر،ڈی ٹی ایس، پنجاب حافظ غضنفر علی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور بالخصوص سیاحوں کو دی جانے والی سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کنٹرولرسیکریٹری ٹورازم کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے حافظ غضنفر علی ڈپٹی کنٹرولرڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز، پنجاب نے فیلڈ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کنٹرولر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ "اواری ہوٹل” لاہور کی انسپکشن کی، اس موقع پر ہوٹل کے جنرل مینجرقاسم جعفری نے ان کو ہوٹل کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے متعلق بریفنگ دی۔
ڈپٹی کنٹرولر نے ہوٹل کے کچھ سیکشنزمیں سروسز کا معیار بہتر نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اورمعیارکو بہتر کرنے کے لئے 30دن کا ٹائم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاسپٹیلٹی انڈسٹری میں دی جانے والی سہولیات کی بابت کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز، پنجاب سے رجوع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہوٹل روم کا کرایہ سہولیات کے عین مطابق وصول کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ٹی ایس نے بغیرلائسنس کام کرنے والے ہوٹلز، ریسٹورنٹس، ٹریول ایجنٹس اور ٹورآپریٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اوران کے خلاف قانون کے مطابق کارروئی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button