پاکستانیوں کیلئے قیامت خیز دن ، 81افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، افسوسناک خبر نے دل دہلادیئے

لاہور (نیوز ڈیسک)کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 81 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 85 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح7.50 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 67 ہزار 54، سندھ میں 4 لاکھ 3 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 532، بلوچستان میں 31 ہزار 298،

گلگت بلتستان میں 8 ہزار 941، اسلام آباد میں 91 ہزار 672 جبکہ آزاد کشمیر میں 27 ہزار 899 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 130 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 ہزار 690 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 72 ہزار 98 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 513 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 256 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 275، خیبرپختونخوا 4 ہزار 588، اسلام آباد 822، گلگت بلتستان 158، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 654 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button