جمائما کو پاکستانیوں کی مدد کی ضرورت پڑ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی فالورز سے مدد مانگ لی۔جمائما نے ٹویٹر پر پاکستانی فالورز کو مخاطب کرتے ہوئے نصرت فتح علی خان کی قوالی ’اے اتھرا عشق نہیں سونڑ دیندا‘ کے انگریزی ترجمے کے حوالے سے سوال کیا۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی پاکستانی فالور مجھے بتا سکتا ہے ، میں عظیم نصرت فتح علی خان کی قوالی ’اے اتھرا عشق نہیں سونڑ دیندا‘ کا انگریزی ترجمہ کیسے تلاش کروں۔ایسے میں ایک پاکستانی جمائما کی فوری مدد کو پہنچا اور یوٹیوب پر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے

ڈرائیونگ کرتے آپ کے ٹویٹ کا نوٹیفیکیشن ملا،اب میں گاڑی پارک کرکے یہ لنک شئیر کر رہا ہوں، امید ہے یہ آپ کے لیے مددگار ہو گا۔جواب میں جمائما نے صارف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی ان کے لیے مددگار ثابت ہوا ہے۔مشہور زمانہ قوالی کے انگریزی ترجمے کی الجھن سلجھ جانے کے بعد جمائما نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔یہاں واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنی رہتی ہے جس کی وجہ ان کا پاکستان سے لگاؤ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اب بھی وزیراعظم عمران خان کی بہترین دوست ہیں۔ بچوں کی وجہ سے دونوں کے مابین اچھے تعلقات ہیں ۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سابقہ اہلیہ ہونے کے باوجود عمران خان کی دوسری اور تیسری شادی پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ وہ اکثر ان کے اچھے اقدامات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے بھی نظر آتی ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے وقتاً فوقتاً عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر صارفین ” عمران خان سے محبت” سے متعلق اکثر ہی ان سے سوالات کرتے نظر آتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button