میسی بڑی پیاری چیز ہے، اسکو بھی تو سمجھو ،اسکا بھی تو دل ہے،اداکارہ حرامانی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ فٹبال کلب بارسلونا لیونل میسی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔ میرے پاس تم ہو اداکار نے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے خیالات شیئر کیے جب میسی نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے ساتھ دو سالہ معاہدے پر دستخط کیے۔ میسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے حرا مانی نے کہا کہ ’’بارسلونا لیونل میسی کے بغیر کچھ نہیں ہے، میسی بارسلونا ہے اور بارسلونا میسی ہے، لیونل میسی،آپ ناقابل شکست ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ میسی بڑی پیاری چیز ہے، اس کو بھی تو سمجھو ،اس کا بھی تو دل ہے‘‘۔

یاد رہے کہ ارجنٹائن کے فارورڈ لیونل میسی جنہوں نے گذشتہ ہفتے 21 سال بعد بارسلونا کو خیرباد کہا تھا ، نے پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کیا ہے جسے تیسرے سال تک بڑھانے کا جائزہ بھی لیا جاسکے گا۔ 34 سالہ میسی 30 نمبر کا لباس پہنیں گے جیسا کہ کلب کی جانب سے ایک ویڈیو میں ظاہر کیا گیا ہے ، وہ نمبر جو انہوں نے 2004ء سے 2006ء کے درمیان بارسلونا میں اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کرتے وقت پہنا تھا۔ میسی نے کلب کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا کہ ’میں پیرس سینٹ جرمین میں اپنے کیریئر کا ایک نیا باب شروع کرنے کے لیے پرجوش ہوں‘۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button