سکیورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور20 کروڑروپے لے کرفرار ہو گیا

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں سکیورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور20 کروڑ روپے لے کر فرارہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق واردات 9 اگست کو صبح ساڑھے 9 بجے پیش آئی جس کا مقدمہ میٹھا در تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ شہر قائد میں نجی سکیورٹی کمپنی کی وین طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈیلیورکرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی ، میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی آئی چندریگرروڈ پرگارڈز کچھ رقم لے کرنیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کرفرارہو گیا۔وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔ ڈرائیور نے وین مسکین

گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا۔ واردات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد میٹھادر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیش وین کے ڈرائیور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ رواں ماہ 4 تاریخ کو کراچی کے بفرزون ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب 6 ڈاکوؤں نے واردات کے دوران منی چینجر کی ایک وین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا تھا اور کیش لوٹ کر 3 موٹر سائیکلز پر بیٹھ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button