سونے کی قیمت میں یکدم زبردست کمی ،کنواروں کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک )ملک میں سونے کی وی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور ایک تولہ سونا 900 روپے سستا ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہوکر 92250 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 1730 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی دیکھی گئی اور قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر

17 امریکی ڈالر گر گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 730 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 92250 روپے ہو گئی ہے۔تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 40 روپے اور 34.29 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمتیں بالترتیب 1400 روپے اور 1200.27 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button