اسلام آباد آمد پر نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر کے قافلے میں کتنی گاڑیاں شامل تھیں؟جان کر آپکے ہوش اڑ جائیں

اسلام آباد،میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیرکے نومنتخب وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی وزرات عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد 21گاڑیوں کے قافلے میں اسلام آباد پہنچے۔عبدالقیوم نیازی کے شاہی پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر بھی وائر ل ہو رہی ہے جس میں گاڑیوں کی طویل قطار کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں، عبدالقیوم نیازی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبرکوشکست دے کر وزیراعظم منتخب ہوئے ، انہو ں نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ حاصل کئے تھے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹرسلطان

محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئے ، پہلے ان کا نام وزارت عظمیٰ کی ڈور میں سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیا۔بیرسٹر سلطان محمود کو منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ مسلسل نو بار رکن آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوئے، حال ہی میں ہونے والے الیکشن میں وہ ایل اےتھری میرپور سے ممبراسمبلی منتخب ہوئے۔یاد رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پانچ سال قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی میں بھی رہے، اور وزرات عظمی کے منصب پر بھی فائر رہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button