دُبئی جانے والے پاکستانی مسافروں کو بڑا ریلیف مل گیا،اماراتی حکام نے اہم شرط ختم کردی

دُبئی(نیوز ڈیسک) امارات کی جانب سے 5 اگست سے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں پھنسے اماراتی ویزہ ہولڈرز کو واپس آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے متعدد شرائط میں سے ایک شرط ویکسین نیشی سرٹیفکیٹ کی بھی تھی۔ تاہم اب پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال اوریوگنڈا سے دُبئی واپس جانے والے مسافروں کو بہت بڑا ریلیف دے دیا گیا ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق دُبئی کے حکام نے ان ممالک سے واپس آنے والوں کے لیے ویکسین نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ’تازہ ترین اپ ڈیٹ‘ کے تحت اس بارے میں بتایا گیا ہے۔

ایک ویزہ ہولڈرنے ایمریٹس کی ویب سائٹ پر سوال پوچھا تھا کہ کیا Covishield کے تحت ویکسین لگوانے والے دُبئی واپس آ سکتے ہیں جس کے جواب میں سپورٹ ٹیم نے اس کے سوال کی تائید کی۔ایمریٹس کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ کارآمد ویزہ رکھنے والے مسافر پاکستان، بھارت، نیپال، سری لنکا اور یوگنڈا سے دُبئی کا سفر کر سکتے ہیں یا ٹرانزٹ ویزہ پر عارضی قیام کر سکتے ہیں۔ دُبئی واپسی کے لیے مندرجہ ذیل شرائط ہوں گی: دُبئی کے ویزہ ہولڈرز کو واپسی کے سفر سے قبل جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) سے آن لائن اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ ۔ مسافروں کو پرواز سے قبل کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہو گا جسے روانگی کے وقت جاری ہوئے 48 گھنٹے سے زائد وقت نہ گزرا ہو۔ صرف منظور شدہ لیبارٹریز سے کروایا گیا پی سی آر ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا۔ ٹیسٹ کے نیگیٹو سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے اس پر QR کوڈ ہونا لازمی ہوگا ۔ ورنہ یہ سرٹیفکیٹ رد کر دیا جائے گا۔ ۔ مسافر کا پرواز سے چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ پر ہی کورونا پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ ہو گا۔ واضح رہے کہ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ ۔ دُبئی پہنچتے ہی مسافر کا ایک اور کورونا پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button