عمران خان کیلئے نئی مشکل، تحریک انصاف آزاد کشمیر میں دھڑے بندی کاشکار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف ابتدا میں ہی دھڑے بندی کا شکار ہو گئی۔بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس نے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے الگ الگ اجلاس بلا لیے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت کابینہ سے قبل ہی دھڑے بندی کا شکار ہو گئی۔بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے الگ الگ اجلاس ہوئے۔زیادہ سے زیادہ وزارتیں لینے کے لیے کوشاں گروپس نے کابینہ کی تشکیل کا اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کر دیا۔سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی قیادت

میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں اسپیکر سمیت اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں وزارتوں کی تقسیم ، صدارتی الیکشن اور کشمیر کونسل کے انتخابات پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں کابینہ کی تشکیل کا اختیار آزاد کشمیر کی قیادت کو نہ ملنے پر بھی پارٹی رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا۔اراکین نے کہا کہ وزارتوں کی تقسیم آزاد کشمیر حکومت اور وزیراعظم کا اختیاری ہے۔آزاد کشمیر کی قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر وزارتوں کی تقسیم قبول نہیں کریں گے۔جبکہ دوسری جانب پارٹی صدر بیرسٹر سلطان محمد کی زیر صدارت بھی گذشتہ روز ہم خیال ارکان اسمبلی کا اکلاس ہوا۔اجلاس میں زیادہ وزارتیں اپنے گروپ کے اراکین کو دلانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 16 رکنی کابینہ تشکیل دیئیے جانے اکا مکان ہے۔جس میں بیرسٹر سلطان محمود گروپ نے 11 وزارتوں کا مطالبہ کیا۔،دونوں گروپس کابینہ میں ز یادہ سے زیادہ وزارتیں لینے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button