پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر، 86افراد جان کی بازی ہار گئے، کہرام مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 86 افراد جاں بحق ہوگئے۔جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 4 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 75 ہزار 504 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 884 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 65 ہزار 824، سندھ میں 4 لاکھ ایک ہزار 790، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 56، بلوچستان میں 31 ہزار 234، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 876، اسلام آباد

میں 91 ہزار 217 جبکہ آزاد کشمیر میں 27 ہزار 507 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 65 لاکھ 51 ہزار 440 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 506 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 67 ہزار 73 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 530 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 239 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 235، خیبرپختونخوا 4 ہزار 570، اسلام آباد 821، گلگت بلتستان 157، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 650 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے ، جن علاقوں میں کورونا وائرس زیادہ ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت نے عوام سے ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے تاہم افسوس کہ ایس او پیز کے معاملے پر عوام سنجیدگی سے کام نہیں لے رہی ، نہ تو باقاعدگی سے ماسک کا استعمال کیا جا رہا ہے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button