وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منظور کرنےسے انکار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے خود پر لگائے گئے الزامات کی وجہ سے گزشتہ روز مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔گزشتہ روزنجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عاصم باجوہ نے کہا کہ انہوں نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے البتہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وہ صبح وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیں گے اور ان سے درخواست کریں گے کہ معاون

خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کردیں۔عاصم باجوہ نے کہا کہ ’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میری توجہ ایک طرف ہونی چاہیے ،اسی لیے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کے مشورے سے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دینےکا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ کیا کہ ساری توجہ سی پیک پر لگاؤں گا، اطلاعات میں دیگر قابل لوگ ہیں وہ کام ان کے لیے چھوڑ دوں گا۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم کی بھی اس وقت سی پیک بہت بڑی ترجیح ہے، یقین ہے کہ وزیراعظم مجھے سی پیک میں مزید توجہ لگانے کی اجازت دیں گے۔تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button