تعلیمی ادارے اکتوبر تک بند رہنے کی خبریں، وفاقی وزیر تعلیم نے وضاحت کردی

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے اکتوبر تک بند رہنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7ستمبر کوہونے والے اجلاس میں سکولز کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جعلی اکائونٹ سے میرے نام سے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ سکولزاکتوبر تک بند رہیں گے ، 15 ستمبر کو سکولز کھولنے کاحتمی فیصلہ7 ستمبر کو وزارت تعلیم کرے گی۔یاد رہے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سےمتعلق حتمی فیصلہ 7ستمبر

کو ہو گا، اسکول،کالجز ، یونیورسٹیز کو روٹیشن کی بنیاد پر کھولا جائے گا، تعلیمی ادارے حتمی فیصلے سے قبل ایس او پیز پر عمل کی تیاری یقینی بنائیں۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا روکنے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریکنگ ناگزیر ہے، علامات کے حامل اساتذہ، طلبا، عملے کی فوری ٹیسٹنگ سود مند ہوگی۔انھوں نے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں کےنمائندوں نے ادارے کھولنے پرتجاویز پیش کیں اور تعلیمی اداروں کے نمائندوں کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button