روپے کا ڈالر کو دھوبی پٹکا، امریکی کرنسی زمین پر آگری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 19 پیسے سستا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 2 کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، بین الاقوامی ادارے موڈیز کی طرف سے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دینے کے بعد رواں سال کے دوران شرح نمو ایک سے دو فیصد رہنے کے امکان کے بعد روپیہ پر کافی اچھے اثرات مل رہے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان
کی طرف سے جاری کردہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 19 پیسے سستا ہو گیا ہے، امریکی کرنسی کی نئی قیمت 168 روپے 26 پیسے سے کم ہو کر 168 روپے 7 پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوا تھا جسکے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 168.38 روپے سے کم ہو کر 168 روپے 26 پیسے ہو گئی تھی۔