چوبیس گھنٹوں کے دوران کہاں کہاں بارش ہوگی ،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سےزیادہ بارش(ملی میٹر): خیبرپختونخوا: سیدو شریف 33، کاکول 17، دیر (لوئر 11)، بالاکوٹ، مالم جبہ 09، پشاور (سٹی 04) ،پاراچنار 03، تخت بائی (ہری چند 07، سٹی 02)، پنجاب:راو لپنڈی (چکلالہ 30،شمس آباد22)،اسلام آباد(زیرو پوائنٹ 21،بوکڑہ 04، سید پور01)، نارووال 17، حافظ آباد، منڈی بہاولدین 14،جہلم13، منگلہ 09، گجرات 07، سیالکوٹ(ائیرپورٹ 07)، مری 06، گوجرانوالہ 03، لاہور (ائیرپورٹ 02،سٹی 01)،چکوال 02،قصور 01،کشمیر: مظفر آباد (ائیرپورٹ 09، سٹی 02) اور گڑھی دوپٹہ میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:دادو، نو کنڈی 43،بہاولنگر اور سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button