لندن میں نواز شریف کے گھر پر محفل نعت کا انعقاد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے گھر پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے لندن میں واقع گھر پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ، سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محفل نعت میں نوازشریف ، انکے صاحبزادے و دیگر شریک ہیں ،دوسری جانب پا کستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جان بچانے سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پیر کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب جان بچانے والی دوائیاں مہنگی کرکے اب کہیں گے کہ جہاد کیا ہے؟شرم کریں ۔

عمران صاحب نے 12 ویں دفعہ دوائی کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد اضافہ کردیا، نئے پاکستان کی 12 ویں دفعہ نئی قیمت ۔ عمران صاحب نے جان بچانے والی ادویات بھی مزید مہنگی کردیں، عمران صاحب غریبوں کے حق میں ایک تقریر ہوجائے، پلیز ؟۔ کینسر کے مریضوں سے دوائی پہلے ہی چھین لی،واہ رے نیا پاکستان؟ شوگر کے مریضوں کی دوائی اور انسولین میں ظالمانہ اضافہ کیا گیا ۔ تین سال میں عمران صاحب ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصداضافہ کرچکے ہیں، کوئی شرم ، کوئی حیا؟دوائی چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے وزیر کو عمران صاحب نے این آر او دے دیا، چور کو اپنے پیچھے چھپالیا ۔ انہوں نے کہا آٹا چینی بجلی دوائی گیس پٹرول کے ستائے عوام صحت وعلاج کی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہوچکے ہیں ۔ عمران صاحب عوام کو نہ سستی روٹی دے سکے ، نہ ہی دوائی۔ کمرے میں بیٹھ کر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائینہ کریں کیونکہ عمران صاحب کا عوام سے تو کوئی سروکار ہے نہیں۔ انہوں نے کہا عوام کو ریلیف دینے سے عمران صاحب کا کوئی سروکار نہیں کیونکہ ووٹ عوام سے نہیں، مشینوں سے لینے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button