اداکارہ میرا نے ارشد ندیم کو ’کرکٹر‘ بنا ڈالا

لاہور (نیوز ڈیسک) اداکارہ میرا کو انگریزی بولنے کے حوالے سے تو مسائل کا سامنا اکثر و بیشتر رہتا ہے لیکن اب ان کی روزمرہ کی معلومات میں بھی ایک غلطی سامنے آئی ہے جو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ میرا نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل میں 5 ویں پوزیشن اپنے نام کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ’کرکٹر‘ کہہ بیٹھیں۔انسٹاگرام پر میرا کی نجی ٹی وی چینل کے ساتھ کی گئی گفتگو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اولمپیئن ارشد ندیم سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ’ارشد ندیم نے بہت اچھی ’کرکٹ‘ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے بہت اچھا کھیلا، کھیل کے دوران ان کی محنت نظر آرہی تھی۔اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ ان کی باڈی لینگویج میں ایمانداری نظر آرہی تھی ، ڈسپلن تھا، ارشد ندیم نے بہت اچھا کھیلا حکومت کو بھی ہمارے ہیروز پر غور کرنا چاہیے‘۔خیال رہے کہ کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں کوالیفائی کے باوجود بھی پاکستان کی جانب سے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم میڈل حاصل نہیں کرسکے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button