پی آئی اے کا کرایوں میں 25فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جشن آزادی کے موقع پر قومی ائیر لائن کا انتہائی احسن اقدام، پی آئی اے نے کرایوں میں 25فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے جشن آزادی کے موقع پر کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 25فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری ہے کہ اب انہیں کرایوں میں پچیس فیصد رعایت دی جائے گی، قومی ایئرلائن نے ماہ آزادی کی مناسبت سے یہ اہم اعلان کیا اور اس خصوصی آفر کی مدت بھی بتا دی۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو سے

آنے والے مسافروں کو یہ سہولت 15اگست تک میسر رہے گی۔وہ شہری جو کینیڈیا سے پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں وہ 15 اگست تک اس خصوصی آفر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، قومی ایئرلائن انہیں 25 فیصد تک کرائے میں رعایت دے گی۔خیال رہے کہ پی آئی اے نے جشن آزادی کی مناسبت سے کرایوں میں25فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔کرونا بحران کے دوران پی آئی اے نقصانات کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ قومی ائیرلائن کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران کئی مقامی روٹس پر پروازوں کا آغاز کیا گیا۔پی آئی اے کی حالت میں بہتری لانے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قومی ائیرلائن کو چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ایئر لائن کی معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مختلف غیر ملکی سیکٹرز پر پروازوں کا آغاز اور تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پی آئی اے عالمی ماہرین پر مشتمل بزنس پلان تیار کر رہی ہے جس سے پی آئی اے کو دنیا بھر میں کامیابی حاصل ہوگی۔ ری اسٹرکچرنگ میں جدت اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کرونا بحران کے باوجود ایک سال میں قومی ائیرلائن کے خسارے میں 18 ارب روپے کی زبردست کمی ہوئی، پی آئی اے کا خسارہ 52.6 ارب روپے سے کم ہو کر 34.64 ارب روپے رہ گیا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button