ٹوکیو اولمپکس ، ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس جولین تھرو میں کوئی میڈل تو حاسل نہیں کرسکے لیکن انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لیئے ، اس بہترین پرفارمنس پر ان کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جولین تھرو کے فائنل میں بھارتی کھلاڑی نیرج نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا تاہم پاکستانی ارشد ندیم 5ویں نمبر پر رہے ۔پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر جان کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی

نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ محمد عامر جان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے امید کی کرن بن کر ابھرے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ واپسی پر ارشد ندیم کو ایک ملین روپے کیش اورسپورٹس سکالر شپ دیں گے۔ محمد عامر جان نے مزید کہا ہے کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ارشد ندیم اور کوچ کی انتھک محنت کو سراہتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود اولمپکس میں نیزہ بازی کے فائنل تک رسائی بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button