لاک ڈاؤن لگانے والی سندھ حکومت کی اپنی ہی جماعت نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں

کراچی (نیوز ڈیسک) صوبے میں لاک ڈاؤن لگانے والی سندھ حکومت کی اپنی ہی جماعت نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی تلقین کرنے والی سندھ کی حکمرں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑاتے ہوئے کراچی کے علاقے ملیر میں پی پی رہنما ساجد جوکھیو کے صوبائی وزیر بننے کی خوشی میں جشن اور تقریب کا انعقاد کردیا ، اس کے علاوہ گلشن معمار میں بھی پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیداروں کی استقبالیہ تقریب رکھی گئی۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کورنگی نمبر 4 کے اسپورٹس گراؤنڈ میں بیک وقت شادی کی 8 تقاریب
کا انعقاد کیا گیا جس کے بارے اہل علاقہ کہتے ہیں کہ اس طرح سے شادی کی تقاریب کا ہونا معمول بن چکا ہے ، پولیس تقریب کے دوران موقع پر آتی ہے لیکن اس کے بعد تھانے میں معاملات طے کرلیے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں نئی اضافی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے ، اس دوران کاروباری ، عوامی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی، نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا، لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جب کہ میڈیکل اسٹورز، گروسری، پھل، سبزی بیکریز دودھ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں شام 6 بجے کے بعد دکانیں بند رکھنے کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ، سندھ کے تمام مقامات پر ویکسین کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، نئی پابندیوں سے متعلق فیصلہ ٹاسک فورس کی سفارش پر کیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند کی جائے گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے لیے این سی او سی کو سفارش کی جائے گی ، آئندہ ہفتے سرکاری دفاتر بند کر دئے جائیں گے، نجی دفاتر کو بھی بند رکھا جائے گا ، بغیر کسی وجہ کے لوگوں کے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی ، صوبے کی تمام مارکیٹیں بند رہیں گی ، البتہ ایکسپورٹ انڈسٹری کُھلی رہے گی ، جو شخص ویکسین نہیں لگوائے گا اُسے 31 اگست کے بعد تنخواہ نہیں ملے گی اس کے علاوہ جو شخص روڈ پر آئے گا اُس کا ویکسینیشن کارڈ چیک کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button