فوجی چیک پوسٹ پر شدت گردوں کی فائرنگ، قیمتی جانی نقصان ہوگیا

راولپنڈی (آن لائن)شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات سپاہیوں نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہوگیا۔علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔پاک فوج دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button