ملک کے کئی علاقوں میں زلزے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

سوات (نیوز ڈیسک) ملک کے شمالی علاقوں مالاکنڈ ڈویژن اور گردونواں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن، سوات اور گردونواں کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے، خوف میں مبتلا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، عمارتوں سے باہر سڑک پر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی

گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 151کلو میٹر، مرکز بکوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ زلزلے ایسی قدرتی آفت ہیں، جس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ زلزلوں سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں